نئی دہلی، 26 اگست (ایس او نیوز؍یواین آئی) صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ كووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے آج رکشابندھن کے موقعے پر ملک کے باشندوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے رکشا بندھن کے موقعے پراپنے پیغام میں کہا ’رکشا بندھن کے مقدس موقعے پر، میں ہندوستان اور بیرونی ممالک میں رہنے والے سبھی اہل وطن کو بہت بہت مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
رکشا بندھن بھائیوں اور بہنوں کے منفرد رشتے کا تہوار ہے۔ رکشا بندھن بھائیوں اور بہنوں کے درمیان پیار، محبت اور باہمی اعتماد کی ایک علامت ہے۔ ہمیں خواتین، خاص طور پر لڑکیوں کے تحفظ اور وقار کے تئیں عالمی احترام کے ذریعہ متعین کردہ معاشرے میں رہنے کی حوصلہ افزائی کرے۔‘
مسٹر مودی نے ٹویٹ کرکے کہا ' رکشا بندھن کے اہم موقع پر ملک کے عوام کو بہت بہت مبارک باد۔ '